طیاروں کی کمی فنی خرابیوں کے باعث پروازیں متاثر،10 تاخیر کا شکار
(میڈیا پاکستان)طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی چونتیس پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں سے چودہ منسوخ جبکہ دس تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316 منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 317 منسوخ اور پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 منسوخ ہوئی۔
پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 منسوخ ،شاہین ایئر کی مدینہ جانے والی پرواز 1137 منسوخ اور شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 1138 منسوخ ہوئیں۔ شاہین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 729 منسوخ ، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 منسوخ اور ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 منسوخ ہوگئی۔
ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ ، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 منسوخ اور ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 144 منسوخ ہوئیں۔
Leave a Reply