عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں کون لے کر آیا؟ انہیں پارٹی میں کس کی سپورٹ حاصل رہی؟
پشاور: (میڈیا پاکستان) عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں کون لے کر آیا؟ انہیں پارٹی میں کس کی سپورٹ حاصل رہی؟ ایم این ایز کی چوتھی فہرست سے اچانک عائشہ گلالئی کا نام کیسے پہلی فہرست میں آیا؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب ڈھونڈنے کیلئے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تحتیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جانے والا ہے کیونکہ تحریک انصاف بھی تفصیلات جاننا چاہتی ہے۔
عائشہ گلالئی کا تعلق ایف آر بنوں کے ڈومیل وزیر قبائل سے ہے۔ ذرائع کے مطابق، 2008ء میں انہوں نے اپنا ووٹ ایف آر ڈومیل سے پشاور منتقل کیا۔ عائشہ گلالئی اور شاہ محمود قریشی ایک ساتھ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے 2012ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عاشئہ گلالئی کو ابتداء ہی سے مرکزی قیادت کی حمایت حاصل رہی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہ محمود قریشی سینئر وائس چیئرمین اور عائشہ گلالئی خواتین ونگ کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔
2013ء میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر عائشہ گلالئی کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا لیکن بعد میں ان کا نام دو اہم شخصیات کی سفارش پر چوتھی فہرست سے پہلی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ عائشہ گلالئی کی سفارش کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر کی سفارش شامل تھی۔ عائشہ گلالئی نے 2013ء میں این اے ون میں عمران خان کیلئے انتخابی مہم بھی چلائی۔
Leave a Reply