عامر خان اور ان کی اہلیہ سوائن فلو کا شکار
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو H1N1 وائرس لاحق ہوگیا ہے جسے عام طور پر سوائن فلو کہا جاتا ہے۔ عامر خان کو ’’ستیامے وجیتے واٹر کپ ایوارڈز‘‘ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء کو یہ پیغام دیا کہ انہیں سوائن فلو ہوگیا ہے۔
ویڈیو میں عامر خان اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں افسوس کے ساتھ اپنے مداحوں کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ سال بھر سخت محنت کے بعد جب خوشی منانے کا وقت آیا تو اس بیماری کی وجہ سے جو کہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے انہیں ایک ہفتے تک گھر کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔ تقریب میں موجود فلمی ناقد انوپما چوپڑا نے بتایا کہ عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ کو بھی سوائن فلو ہوگیا ہے۔
عامر خان نے اپنی بیماری کی وجہ سے شاہ رخ خان سے درخواست کی تھی کہ وہ تقریب میں ان کی جگہ شرکت کریں جس پر شاہ رخ خان تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے عامر خان کے لیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
Leave a Reply