عروہ حسین کی ڈانس پرفارمنس کوخاصی تنقید کا سامنا
لاہور: شوبز حلقوں نے اداکارہ وماڈل عروہ حُسین کا نئی فلم ’’ میں پنجاب نہیں جاؤنگی ‘‘ کے لیے شوٹ کیا گیا گیت ’ 24/7 لک ہلنا ‘ میں پرفارمنس کو ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ قرار دیدیا۔
اداکارہ عروہ حسین کے مقابلے میں احمد بٹ کی پرفارمنس کوسراہا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پربھی عروہ حسین کی ڈانس پرفارمنس کوخاصی تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارائیں صرف خوش شکل نہیں بلکہ فنکارانہ صلاحیتوں کیساتھ ساتھ اعضاء کی شاعری سے بھی مالا مال ہونی چاہئیں۔
خیال رہے کہ عروہ حسین جیسی اداکارائیں جوخود کو ’’سُپراسٹار‘‘ سمجھتی ہیں جس کے لیے انھیں خود کواس قابل بنانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اگروہ بڑی اسکرین کی اسٹاربننا چاہتی ہیں توانھیں بڑی توجہ کیساتھ رقص کی تربیت حاصل کرنا ہوگی۔ ان کی گیت ’ 24/7لک ہلنا ‘ میں پرفارمنس کسی بھی اعتبار سے سلوراسکرین کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔
Leave a Reply