عمران خان پر مریم نواز کا ’حملہ‘،ایسی بات کہہ دی کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
سلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت نا اہلی کیس میں لندن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف کر لیا جس پر وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ۔انہوں نے عمران خان کو سبق سکھاتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر جھوٹ سے حملہ نہ کریں جبکہ آپ خود سچ کے ساتھ تباہ ہو سکتے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کور ٹ میں منی ٹریل مکمل نہ ہونے کے تحریری اعتراف کے بعد مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ دوسر وں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف تھے تو اس دوران آپ نے اپنی الماری کھولی چھوڑ دی جس میں سے آپ کی اپنی برائیاں باہر آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے طریقے سے جواب دیتے ہیں ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اس کام سے سبق ملتا ہے کہ جب آپ خود سچ سے تباہ ہو سکتے ہیں تو دوسروں پر جھوٹ سے حملہ نہیں کرنا چاہیے
Leave a Reply