فارم ہاﺅس میں ایک ایسی بکری کی پیدائش کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے پولیس بلالی، اس میں ایسا کیا تھا؟ دیکھ کر آپ کو بھی پسینے آجائیں گے
بیونس آئرس (میڈیا پاکستان) دنیا میں ہر روز بے شمار بکریاں جنم لیتی ہوں گی لیکن گزشتہ روز ارجنٹینا کے ایک فارم ہاﺅس میں ایک بکری نے ایسے عجیب الخلقت بچے کو جنم دے دیا کہ پورے گاﺅں میں بھگدڑ کا سا سماں پیدا ہوگیا اور خوف کے مارے لوگوں نے پولیس بلوا لی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق گلیڈس اوویڈو نامی خاتون نے بتایا کہ ان کی بکری نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جس کا چہرہ کسی خوفناک بلا کے چہرے کی طرح نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف اس کا چہرہ ہی بری طرح بگڑا ہوا ہے جبکہ باقی جسم نارمل ہے۔
درخت نما آدمی جسے محلے والوں نے بے دخل کردیا
بکری کے خوفناک بچے کی پیدائش کے متعلق سنتے ہی گاﺅں والوں کی بڑی تعداد جمع ہونے لگی لیکن جو بھی اسے دیکھتا خوف کے مارے آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جاتا۔ کچھ دیہاتیوں نے تو پولیس کو بھی اطلاع کردی۔ مقامی پولیس کے کچھ اہلکار گلیڈس کے گھر پہنچے اور وہاں موجود ہجوم کو منتشر کر کے حالات کو قابو کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بکری کے بچے کے معائنے کے لئے ماہرین سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی رپورٹ کے بعد ہی اس کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔
Leave a Reply