فلم ’ڈیڈ پول 2‘ میں سپر ہیرو کے مخالف کا کردار ادا کرنے والے اداکار ریان ریونلڈس کی پہلی جھلک جاری
بولی وڈ کی آنے والی فلم ’ڈیڈ پول 2‘ میں سپر ہیرو کے مخالف کا کردار ادا کرنے والے اداکار ریان ریونلڈس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔
خیال رہے کہ یہ فلم 2016 میں آںے والی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ’ڈیڈ پول‘ کا سیکوئل ہے، اور ریان ریونلڈس اس میں ہیرو کے خلاف کردار میں نظر آئیں گے۔
ڈیڈ پول 2 ایکس مین سیریز کی بارہویں فلم ہے، جسے آئندہ برس جون میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کو بیسویں سینچری فاکس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں۔
فلم کی کہانی سپر ہیرو کے فکشن کرداروں پر مبنی ہے، جب کہ اس میں ریان ریونلڈس سپر ہیرو مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔
ریان ریونلڈس نے ڈیڈپول 2 میں اپنے کردار کی جھلک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب کے پاس ایک مسلح بد مزاج چچا ہوتا ہے‘۔
ریان ریونلڈس نے فلم کے مناظر کی 2 تصاویر ٹوئیٹ کیں، اس سے قبل 31 جولائی کو ہی اداکار نے اپنے ٹوئٹر سے اداکارہ زیزی بیٹز کی فلم کے مناظر کی ایک تصویر بھی ٹوئیٹ کی تھی۔
اداکارہ کے فلمی منظر کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریان ریونلڈس کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ صرف یہ جانتے ہیں کہ ریڈ کارپٹ پر کیسے کام کیا جاتا ہے‘۔
خیال رہے کہ ڈیڈ پول فلم کو فروری 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس نے تھوڑی ہے عرصے میں 78 کروڑ ڈالر سے زیادہ بزنس کیا تھا۔
Leave a Reply