فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے سویلین حکومت آکر تباہ کر دیتی ہے، پاکستان میں جب بھی مارشل لگا یہ حالات کا تقاضا تھا، پرویز مشرف
دبئی(میڈیا پاکستان آن لائن)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے فوج ملک کو پٹڑی پر لاتی ہے سویلین حکومت آکر پٹڑی سے اتار دیتی ہے ،ملک میں جب بھی مارشل لاءلگا یہ اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا ڈیموکریسی، ڈکٹیٹرشپ یا بادشاہت ہو عوام کوزیادہ فرق نہیں پڑتا،عوام اور ملک کو ترقی، عوام کی خوشحالی چاہئے۔ عوام کو روزگار، خوشحالی اور سکیورٹی چاہئے،ضیا الحق نے طالبان ،امریکا سے مل کر سوویت یونین کیخلاف جو کیا ٹھیک کیا،پرویز مشرف نے کہا نواز شریف کی انڈیا پالیسی ٹوٹل سیل آﺅٹ پالیسی تھی ،میں نے عوام کے مطالبے پر ٹیک اوور کیا تھا ،سابق صدر کا کہنا تھا ایشیا ئی ممالک میں دیکھیں، جہاں بھی ترقی ہوئی ہے صرف ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پاکستان کو بھی ڈکٹیٹروں نے ٹھیک کیا، لیکن جب وہ گئے تو سویلینز نے بیڑہ غرق کر دیا۔انھوں نے کہاپاکستان توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا۔ کچھ الزام یحیٰی خان پر بھی آتا ہے لیکن ایوب خان کے دس سال کی حکومت میں ملک نے ترقی کے ریکارڈ قائم کئے۔ضیاالحق کے دور کو متنازع تسلیم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ضیا الحق نے ملک کو مذہبی انتہاپسندی کی جانب دھکیلا۔ انھوں نے ایسی راہ چنی جس کا اثر ملک پر آج بھی ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا حکومت کو ہٹانے کا اختیار عوام کو ہونا چاہئے، لیکن پاکستان میں حالات مختلف ہیں۔ عوام تب ہوتی ہے جب آئین کے اندر چیکس اینڈ بیلنسز ہوں۔ عوام خود بھاگ کر فوج کے پاس آتی ہے کہ ہماری جان چھڑوائیں۔ میں نے عوام کے مطالبے پر ٹیک اوور کیا تھا۔سربراہ اے پی ایم ایل کا کہنا تھا میرے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ درست نہیں۔
Leave a Reply