فوڈ اتھارٹی کا گٹکے کی فروخت کرنے والے دوکانداروں کیخلاف حکمت عملی تیار
(میڈیا پاکستان) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کی فروخت میں ملوث دکانداروں کے لائسنس منسوخ کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ذرائع کے مطابق انڈین گٹکا ہو یا دیسی ، دونوں ہی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، گٹکے کی طلب کے پیش نظر یہ شہرکی تمام دکانوں پر کھلے عام فروخت ہورہاہے۔گٹکے کا استعمال بڑھا تو خطرناک بیماریوں کی صورت میں نتائج بھی سامنے آئےجس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمر کس لی ۔
ڈاکٹرزککا کہنا ہے کہ گٹکے کا استعمال صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، گٹکے کا استعمال منہ اورپھیپھڑوں کے کینسر سمیت معدے، انتڑیوں کے خطرناک امراض اور سانس کی بیماریوں کا بڑا سبب ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں کی کنٹینز پر مختلف پیکنگ میں فروخت ہونے والی سپاریوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
گٹکے کو زہر قاتل کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔جو ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، ایسی صورتحال میں گٹکے کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنا احسن اقدام ہے۔
Leave a Reply