قطر ی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، خلیج بحران حل کے لئے پاکستان سے مدد کی اپیل،صورت حال پر تشویش ہے ، مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں : نواز شریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو خلیجی ممالک کے بحران پر تفصیل سے آگاہ کیا اور مشرق وسطیٰ بحران کے حل کے لئے پاکستان سے بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی، وزیر اعظم پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ قطر سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کو خلیج کی صورت حال پر تشویش ہے۔ ہم خلیج بحران کے حل کے لئے کی جانب والی مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا کرکٹر محمد شامی پر حملہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختصر دورے پر آئے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ قطری وزیرخارجہ نے مہمان نوازی پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے وزیر اعظم سے سعودی عرب اوردیگرعرب ممالک کے تعلقات پرگفتگوکی اور انہیں بحران کے حل کے لئے کی جانب والی کوششوں اور عرب ممالک کے مطالبات کے حوالے سے آگا ہ کرنے کے ساتھ امیر کویت شیخ جابرالصباح کی مصالحت کی کوششوں سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ شیخ محمدنے سعودی عرب،یواے ای،بحرین ،مصرکے مطالبات پراپنے موقف سے وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا اور پاکستان کو مشرق وسطیٰ بحران کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کا کہنا تھا کہ وہ تنازع کے حل کیلئے کویت کے امیرکی کوششوں کوسراہتے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت اورعوام تنازع کاسفارتی حل چاہتے ہیں۔پاکستان کی خواہش ہے برادراسلامی ممالک میں مسائل کاسفارتی حل تلاش کیا جائے۔ پاکستان کے خلیجی ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات ترجیح ہیں جبکہ پاکستان اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ موجودہ خلیجی تنازع کے حل کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔پاکستان مشرق وسطی میں امن کوششوں ،تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتاہے۔
Leave a Reply