ملتان(M92) قندیل بلوچ قتل کیس میں چالان جمع نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے پولیس کو 4 روز کے اندر مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے مذکورہ کیس کی سماعت 20 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کو مجموعی طور پر 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے پولیس کی سخت سیکیورٹی میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔کیس کے تفتیشی افسر نے چالان پروسیکوشن برانچ میں جمع کروانے کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کرایا اور ساتھ ہی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔علاقہ مجسٹریٹ محمد پرویز خان نے عدالت میں چالان جمع نہ ہونے پر پولیس کو 4 روز کے اندر مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔دوسری جانب مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی، جہاں قندیل بلوچ کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فاضل جج کی رخصتی کے باعث سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
Free Palestine Free Palestine and all arabs