لاہور دھماکا؛ سیکیورٹی الرٹ کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کا انکشاف
لاہور: بند روڈ دھماکے کے تناظر میں محکمہ داخلہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے باوجود مناسب اقدامات نہ کیے جانے کے انکشاف سامنے آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور دھماکے کے تناظر میں محکمہ داخلہ کا امن و امان کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ پولیس و دیگر افسران پر برس پڑے۔ سیکرٹری داخلہ نے استفسار کیا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے خطرے کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود اس پر عملدآمد کیوں نہیں کیا گیا، ٹرک لاہور میں کیسے داخل ہوا اور پولیس کہاں سوئی رہی۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ کے حکام اور پولیس افسران غفلت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے اور یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ شہر کے کئی علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ہی نہیں ہوتی ۔ سیکیورٹی حکام دہشتگردی میں استعمال ہونے والے ٹرک کی شناخت کرنے میں بھی تاحال کامیاب نہیں ہوئے۔
Leave a Reply