(میڈیا پاکستان): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رنگ روڈ پولیس کے پرفارمنس الاؤنس میں 43 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی کمشنر عبداللہ خان سنبل نے پرفارمنس الاؤنس میں اضافے کی استدعا کی تھی۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات پر 43 فیصد پرفارمنس الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی، الاؤنس میں اضافے سے 375 پولیس اہلکار مستفید ہوں گے۔ گریڈ 14 کے پٹرولنگ افسران کو 5160 روپے جبکہ گریڈ 9 کے جونئیر پٹرولنگ افسران کو4000 روپے مزید الائونس ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رنگ روڈ پولیس کے ملازمین کو پرفارمنس الاؤنس دیا جاتا تھا جس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پولیس میں کرپشن کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہ آنا ان کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
لاہور رنگ روڈ پولیس کیلئے خوشخبری، پرفارمنس الاؤنس میں 43 فیصد اضافہ

Free Palestine Free Palestine and all arabs