لاہور چڑیا گھر کو ایک اور دھچکا، افریقن نسل کی شیرنی اینجلا چل بسی
(میڈیا پاکستان: لاہور چڑیا گھر میں افریقن نسل کی شیرنی ہلاک ہوگئی، تین ہفتوں کے دوران تین شیر ہلاک ہوگئے، سیر کیلئے آنے والے بچے بھی اپنی پسندیدہ شیرنی کو مردہ پا کر افسردہ دکھائی دیئے۔
لاہور چڑیا گھر میں افریقن نسل کی شیرنی اینجلا اور شیر کرس ایک ہفتے سے بیمار تھے، ڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا شیرنی اینجلا چل بسی۔
لاہور چڑیا گھر کی ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر مدیحہ اشرف کا کہنا ہےکہ شیرنی کو بھی امداد فراہم کی جارہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی تاہم ہلاک ہونے والی اینجلا کے بھائی کرس کی حالت بہتر ہے۔
شیرنی کی ہلاکت کے بعد لاہور چڑیا گھر میں افریقن نسل کے شیروں کی تعداد 20 رہ گئی ہے جن میں 5 نر، 7مادہ اور 8 بچے شامل ہیں۔
لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی کمی کے باعث متعدد پنجرے ویران پڑے ہیں جس پر یکے بعد دیگرے شیروں کی ہلاکت انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
Leave a Reply