لاہور یئے باسی کیمیکل اور دیگر اجزاء سے بنا جعلی ددوھ پینے سے بچ گئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ’’دو نمبر دودھ ‘‘ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی
لاہور (میڈیا پاکستان) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان روڈ پر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ کی بھاری مقدار پکڑ لی ، گاڑی میں ڈلیوری کے لئے تیار 5ہزار لیٹر جعلی دودھ اور دودھ کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جانوروں کی چربی کی بھاری مقداربھی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملتان روڈ کے دیہی علاقے میں چھاپہ مار کر خفیہ بنی ہوئی فیکڑی میں لاہوریوں کو جعلی دودھ سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ہے جس میں گاڑی میں ڈلیوری کے لیے5 ہزار لیٹر تیار دودھ ،مضر صحت کوکنگ آئل اور جعلی دودھ کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جانوروں کی چربی کی بھاری مقداربھی برآمد کرتے ہوئے جعلی دودھ تیار کرنے والی تمام مشینں ضبط کر لی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے والوں کی تمام مشینری ضبط کر لی جاتی ہے تاکہ وہ کسی صورت ملاوٹ کا کام جاری نہ رکھ سکیں۔
Leave a Reply