محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات میں ملوث ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا
لاہور(اپنے نمائندے سے(محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات میں ملوث ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا،سروسز ہسپتال میں بدعنوانی کے سلسلے میں مقدمات میں ملو ث ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے کا امکان ظاہر ہو گیا جبکہ صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹرز کے خلاف وصول ہونے والی درخواستوں اور زیر سماعت انکوائریوں پر بھی جلد از جلد میرٹ پر کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا گیا،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی مبینہ اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی نے صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹرز (وائی ڈی اے)کے خلاف قانونی کارروائی کرے عندیہ دے دیا ہے،محکمہ اینٹی کرپشن کے انوسٹی گیشن آفیسروں سے زیر سماعت انکوائریوں اور برخلاف موصول کی جانے والی درخواستوں کے حوالے سے بھی فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ سروسز ہسپتال میں بد عنوانی کے الزام میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں بھی مزید شواہد کی روشنی میں سخت قانونی کارروائی کئے جانے کی ہدائت دی گئی ہے ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے (وائی ڈی اے)ینگ ڈاکٹرز پر لگائے جانے والے الزامات کی روشنی میں ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اور اس وقت محکمہ اینٹی کرپشن ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری اور مزید مقدمات کے حوالے سے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران نے اس حوالے سے تمام انوسٹی گیشن افسران کو یہ بھی واضح ہدایات کی ہیں کہ جس بھی ینگ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنی ہے اس کے حوالے سے سو فیصد شواہد اکٹھے کئے جانے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے اور اس حوالے محکمہ اینٹی کرپشن کے شعبہ لیگل ونگ بھی انوسٹی گیشن افسران کی جانب مرتب کی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں لیگل رائے قانونی رائے سے آگاہ کرے گا اور تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کرنے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی جاے گی اور اس وقت باقی محکموں کے خلاف زیر سماعت کیسز کو ایک طرف رکھ کر ینگ ڈاکٹرز کے حوالے سے چلنے والی شکایات ،انکوائری اور مقدمات پر کارروائی کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران مکمل طور پر متحرک ہو چکے ہیں ۔
Leave a Reply