محکمہ سوشل سیکیورٹی پنشن فنڈز میں خودکفالت حاصل کرنیوالا پہلا ادارہ بن گیا
(میڈیا پاکستان): محکمہ سوشل سیکیورٹی پنشن فنڈز میں خود کفیل ہو گیا، پہلی بار تمام پنشرز کو پنشن فنڈز کی سرمایہ کاری سے ادائیگی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت سمیت ملک کے تمام سرکاری ادارے پنشرز کو اپنے فنڈز سے ادائیگی کرتے ہیں، پنجاب میں پیشن فنڈ قائم ہونے کے باوجود اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کے ذریعے پنشنز کی ادائیگی کی جاتی ہے تاہم محکمہ سوشل سیکیورٹی کی جانب سے 2014 میں پنشن فنڈ ٹرسٹ قائم کرنے کے بعد اس میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال میں 1 ارب 26 کروڑکی سرمایہ کاری کے بعد ٹرسٹ کے فنڈز ساڑھے پندرہ ارب تک پہنچ گئے ہیں جس کے نتیجے میں محکمہ سوشل سیکیورٹی ملک بھر میں پنشن فنڈز میں خود کفالت حاصل کرنے والا واحد ادارہ بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل سیکیورٹی کی جانب سے گورنمنٹ سیکیورٹی بانڈز میں محفوظ سرمایہ کاری کی گئی جس سے حاصل ہونے والی آمدن سے مالی سال 2017-18 میں لاہور سمیت صوبے بھر میں 2400 پنشنرز کو 85 کروڑکی ادائیگی کی جائے گی جس کے لئے تمام اضلاع میں 53 خصوصی اکائونٹس کھلوائے گئے ہیں۔
Leave a Reply