ملائشین شہزادی کی عام فٹبالر سے شادی
کوالالمپور: ملائشیا کے بادشاہ کی اکلوتی بیٹی نے ایک عام فٹ بالر سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا31سالہ ملائشین شہزادی نے اپنے جیون ساتھی کو کیفے میں ہوئی ایک ملاقات کے دوران چنا،تفصیلات کے شہزادی تنکوامینہ اور فٹبالر ڈینس کی ملاقات ایک کیفے میں ہوئی جہان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔لڑکے کو یہ بھی نہیں پتا تھا جس سے اس نے محبت کی ہے وہ ایک شہزادی ہے۔
لڑکی مسلمان اور لڑکا عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔ڈینس نے شہزادی کی محبت میں اسلام قبول کر لیا اور اب ڈینس کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا۔
لڑکے کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ ایک عام فٹ بالر کلب سے کھیلتا تھا۔گزشتہ روز شہزادی تنکوتن امینہ ساتھ شاہی تقریب میںد ونوں کی شادی انجام پائی جبکہ حق مہر میں صرف پانچ پاونڈ ادا کئے گئے۔
شادی سے پہلے عبداللہ ایک فٹ بال کلب میں مارکیٹنگ آفسر کے فرائض سر انجام دیتا تھا ۔ شادی کی تقریب میں شاہی خاندان کے افراد شرکت کی۔دلہے نے تقریب کے دوران دلہن کو انگوٹھی پہنائی۔
Leave a Reply