ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی اور حبس کا زور برقرار
لاہور/ راولپنڈی / گوجرانوالہ (میڈیا پاکستان)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی اور حبس کا زور برقرار(weather) ، پنجاب سمیت بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، کھاریاں، گوجرانوالہ سمیت ہزارہ، کوئٹہ، ژوب، قلات ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا .
ملک کے بیشتر علاقے گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے جہاں شہری بارش کی دعائیں مانگتے رہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب کے علاقوں اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں بارش کی نوید سنائی ہے۔
اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ سمیت فاٹا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
Leave a Reply