مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں87افراد جاں بحق، 119زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد (میڈیا پاکستان) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ مون سون بارشوں میں ملک بھر میں ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث87افراد جاں بحق،119زخمی ہوئے جبکہ120مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر جاری مون سون بارشوں کے باعث87افراد جاں بحق، 119افراد زخمی ہوئے جبکہ120مکانات تباہ ہوئے۔گذشتہ روز بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں دیوار گرنے کی وجہ سے2بچے جاں بحق ہوئے جبکہ لسبیلہ میں سیلابی ریلے کے ذد میں آکر ایک بچہ ڈوب گیا ۔
ون مین کمپنی کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کے لئے استعمال کیا گیا، عوام کے خون پسینے کی کمائی سے 50لاکھ کا ٹھیکا واجد ضیاءکے کزن کو دیا گیا: نواز شریف
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت سکردو شاہراہ مالوپہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے باقی ملک میں تمام سڑکیںاور ریلوے ٹریک کھلے ہیں۔
Leave a Reply