”میری پہلی بیوی امریتا میں یہ ایک شرمناک عادت تھی کہ وہ مجھے۔۔۔“ سیف علی خان نے اپنی زندگی کے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر ہی ہر مرد کانپ اٹھے
نئی دہلی (میڈیا پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان بھلے ہی ان دنوں کرینہ کپور اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کیساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں مگر ان کیساتھ ماضی کی چند ایسی تلخ یادیں بھی جڑی ہیں جن کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے۔
کرینہ کپور کیساتھ شادی سے پہلے سیف علی خان کی شادی اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی جنہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ شادی کے وقت سیف علی خان امریتا سنگھ سے 7 سال چھوٹے تھے۔ 1993ءمیں امریتا سنگھ نے اپنی شادی شدہ زندگی کو وقت دینے کیلئے فلموں کو خیرباد کہہ دیا۔ ان دونوں کے 2 بچے ہوئے جن میں ایک لڑکی سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں اور پھر 13 سال بعد 2004ءمیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
لیکن اب سیف علی خان کا اپنی پہلی شادی کے بارے میں 2005ءمیں د یا گیا انٹرویو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ”بار بار یہ سننا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ آپ کتنے بیکار ہیں۔ اور ہر وقت اپنی ماں اور بہن پر طنز کرنا، تمسخر اڑانا، بے عزت کرنا اور گالیاں بھی نہیں سنی جاتیں، میں ان سب سے گزرا ہوں۔“
امریتا سنگھ کیساتھ مالی معاملات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں امریتا سنگھ 5 کروڑ روپے دینے کی توقع کر رہا ہوں، جن میں سے اڑھائی کروڑ روپے پہلے ہی ادا کر چکا ہوں۔ اس کے علاوہ میں ہر مہینے ایک لاکھ روپے بھی ادا کر رہا ہوں، جو اپنے بیٹے کے 18 سال کا ہونے تک دیتا رہوں گا۔ میں شاہ رخ خان نہیں ہوں اور میرے پاس اتنے زیادہ پیسے نہیں ہیں، میں نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ میں تمام رقم ادا کروں گا، اور میں کروں گا، چاہے مجھے اس کیلئے مرتے دم تک سخت مشقت ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔“
Leave a Reply