نوازشریف اورفیملی کا پکڑاجانا اللہ کا انتقام ہے، طاہرالقادری
لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جب کہ پانامالیکس میں نوازشریف اورفیملی کا پکڑاجانااللہ کا انتقام ہے۔
لاہورائیرپورٹ پرخطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے انصاف دینے میں تاریخی فیصلہ دیا ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، پانامالیکس میں نوازشریف اورفیملی کاپکڑاجانااللہ کا انتقام ہے جب کہ آرٹیکل 63-62 نے جوتے مارکرنوازشریف کو نکالاہے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بددیانت قراردیا تو آپ سازشیں تلاش کررہے ہیں، ہم نے جی ٹی روڈپرنظام کے خلاف احتجاج کیا،آپ میں ہمت ہے تو نام لیں کہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اپریل سے لے کر اب تک کنیڈا واپس نہیں گیا، پاکستان میرا گھر ہے میرا وطن ہے، حکومت کی سیکیورٹی ہر بھروسہ نہیں ہے، ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، کارکنوں کی شہادت کا قصاص ہم لے کر رہیں گے ، چورپکڑا گیا لیکن قاتل ابھی رہتا ہے جب کہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ناصر باغ میں خطاب میں کروں گا۔
Leave a Reply