نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنس میں سازش پر عدالت جائیں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں سازش کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، مریم نواز، حسن، حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے جو نیب نے 6 ہفتوں کے اندر دائر کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر کارروائی میں تاخیر قوم میں تشویش کی وجہ بن رہی ہے، نیب سپریم کورٹ کو کارروائی کی یقین دہانی سے فرار کی راہ تلاش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 4 ستمبرریفرنس دائر کرنے کی حتمی تاریخ ہے، اداروں خصاصاً نیب کے پاس قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اگر کوئی سازش کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر ہونے سے پہلے شریف برادران ضمانت یا گرفتاری دینے کے پابند ہیں۔
Leave a Reply