”نواز شریف نے شہباز شریف کے ساتھ یہ بہت زیادتی کی ہے کہ ۔۔۔“شہباز شریف کی اہلیہ میدان میں آگئیں،ایسا اعلان کردیا کہ کھلبلی مچ گئی
لاہور (میڈیا پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالتے ریلی کے بجائے عوام سے خطاب کر لیتے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہمینہ درانی نے پیغام دیا کہ اپنی پارٹی کی ریلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو دہری ذمہ داری ادا کرنا پڑ رہی ہے ،انہیں ریلی کی معاونت اور حفاظت دونوں کام کرنے پڑ رہے ہیں ،ہماری سنگدلی نے شہباز شریف کو اس حال میں ڈال دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر میں میاں نواز شریف صاحب کو مشورہ دیتی تو یہ ہی درخواست کرتی کہ اپنے وفادار بھائی کو ان حالات میں ڈالنے کے بجائے عوام سے خطاب کر لیتے کیونکہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب بہت متنازعہ صورتحال ہیں۔شہباز شریف کی اہلیہ نے مزید کہا کہ شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں ہے ،میرا ماضی اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ میں آزادانہ رائے دیتی ہوں ۔تہمینہ درانی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج کے دن کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں ،یہ ایک بے رحمانہ اور لاپرواہ مطالبہ ہے ۔
Leave a Reply