نواز شریف کا قافلہ کچھ دیر بعد جہلم سے لاہورروانہ ہوگا
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا قافلہ کچھ ہی دیر میں جہلم سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔ آج نواز شریف کا قیام گوجرانوالہ میں متوقع ہے۔
گزشتہ شب نواز شریف نے جہلم کےہوٹل میں قیام کیا تھا،۔ امکان ہےکہ وہ آج پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پہنچیں گےجہاں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں نوازشریف کےقافلےکی سیکورٹی کے لیےاضافی نفری پہنچ گئی ہے۔ ملتان، ساہیوال اوروہاڑی سے پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی لاہور طلب کرلیاگیا ہے۔
نواز شریف کا جہلم پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیاتھاجہاں استقبال کے لیے آئے ہوئے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ایک منٹ میں پانچ ججوں نے فارغ کردیا گیا،کروڑوں عوام کے ووٹوں کی یہ توہین ہے یا نہیں؟
انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام وزیراعظم کومنتخب کرتے ہیں،یہ توہین آپ کو برداشت ہے؟پانچ معززجج یک جنبش قلم سے آپ کے وزیراعظم کوچلتا کر دیتے ہیں،ججوں نے بھی کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی،کوئی کرپشن کا دھبہ نہیں۔
نوازشریف نے عوام سے کہا کہ آپ کوبھی پوچھنا چاہیے کہ جب میں نے کرپشن نہیں کی توپھرکیوں نکالا گیا؟میرے ہاتھ اوردل صاف ہے،دل پاکستان کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے،میں پوچھنا چاہتا ہوں مجھے کیوں نکالا جبکہ میں نے ملک کی امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کی۔
Leave a Reply