نواز شریف کی نااہلی پر جنوبی افریقہ میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں نےجشن منایا
جوہانسبرگ(میڈیا پاکیستان) پاناما کیس کے فیصلے اور وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر جنوبی افریقہ بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے جشن منایا،کیک کاٹے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری شمریز احمد دھکڑنے کارکنوں اوردوستوں میں مٹھائی تقسیم کی،اسی طرح جنوبی افریقہ منتانہ پریٹوریا کے رہنمااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ نواز شریف، ان کے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اس پر فخر ہونا چاہئے، تکبر پر بالاخر اللہ کی پکڑ ہوتی ہے اور قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ہزاروں افراد کی بجائے پانچ آدمی بھی اللہ تعالیٰ کے بعد ملک کو صحیح سمت کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اور اس سے کرپشن فری پاکستان کی ابتدا ہو گئی ہے، فاضل ججوں نے عدلیہ کا وقار مزید بلند کر دیا ہے اور پاکستان کی سیاسی سمت کا بھی تعین ہو گیا ہے اور عدلیہ مخالف لوگوں کے مند بند ہو گئے ہیں جو اپنی انا کی تسکین اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔جے آئی ٹی کے ارکان کی بھرپور محنت، حوصلے اور ثابت قدمی کی بھی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کی تنقید، الزام تراشی اور دباو¿ کو جس طرح خاطر میں نہیں لائے وہ قابل تحسین ہے۔ یاسین گھمن نے کیک کاٹا اور دوستوں کے ساتھ مل کر نواز شریف کی نا اہلی کا جشن منایا۔
Leave a Reply