نواز شریف کے استقبال میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع
لاہور (میڈیا پاکستان) تحریک انصاف نے نواز شریف کے استقبال میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جبکہ زراء دفاتر اور پارلیمان سے غائب ہیں جسکی وجہ سے عوام مسائل کے حل کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی جانے والی تحریک التوائے کار کے متن کے مطابق وزراء اپنے حلقوں میں کارکنوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں جس سے سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، واپڈا، سوئی گیس، ایجوکیشن و دیگر محکموں کو مارچ کامیاب بنانے اور ملازمین کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری طرف مارچ میں شرکت کرنے والے سرکاری سٹاف کی حاضری تک لگائی جا رہی اور عدم شرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ تحریک التوائے کار میں مطالبہ کیا ہے کہ اس قرارداد پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔
Leave a Reply