نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل، مارکیٹیں اھم شاہراہیں بنیروں سے سجا دی گئیں، تاریخ رقم کرینگے تاجر رھنما
لاہور(رپورٹ شہباز بٹ سے)صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ (ن) کے حامی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں شہر کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سمیت شہر کی اہم شاہراہوں کو نواز شریف کے استقبالیہ بینرز اور قد آور رتصاویر کے ہولڈنگ بورڈز سے سجا دیا گیا ہے میڈیا پاکستان سے گفتگو کر تے ہوے چیئرمین مسلم لیگ ن ٹریڈزونگ پنجاب کے صدر انجم محمود بٹ اور سی ای او پینوراما ماجد بٹ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف تاجر برادری کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے مثبت ویژن کے مطابق ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ لاہور کی تاجر برادری نے لاہور بھر میں میاں نواز شریف کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہنے کے لئے شہر بھر کو بینرز اور تصاویر سے سجا دیا ہے ۔ استقبال کے موقع پر تاجروں کی جانب سے کیمپ اور سبیلیں لگائی جائیں گی ۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی حریف یہ جان لیں کہ میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ مسلم لیگ ن کے متوالے اپنے قائد کا انتہائی بے چینی اور والہانہ عقیدت سے انتظار کر رہے ہیں
Leave a Reply