نیشنل ٹی20 کپ کیلئے ڈرافٹنگ مکمل، سلمان بٹ کی واپسی
لاہور: (میڈیا پاکستان )نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی وائٹس جبکہ حیرت انگیز طور پر اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو لاہور بلیوز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے میچز ملتان اور فیصل آباد میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز رواں ماہ 25 اگست سے ہوگا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ریجنز کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مشتاق احمد بھی موجود تھے۔
اسلام آباد
اسلام آباد ریجن کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، راحت علی، عمر گل اور شعیب ملک شامل ہیں
Leave a Reply