وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی چھان بین کا حکم
(میڈیا پاکستان): پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں قبرستان کی جگہ مختص کرنے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ، دوسری جانب قبرستان کے لیے لینڈ مختص نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر اور پنجاب بھر کی تمام پرائیویٹ سوسائٹیز کی چھان بین کا حکم دے دیا۔
شہر خموشاں منصوبے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ شہر سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں قائم پرائیویٹ سوساٹیز کی رپورٹ مرتب کی جائے جہاں قبرستان کے لیے جگہ مختص نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محکمہ ہا ؤسنگ پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت پنجاب کی دیگر اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
پنجاب میں ہا ؤسنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق پرائیویٹ سوسائٹیز کو دو فیصد زمین قبرستان کے لیے مختص کرنا ہوتی ہے۔ اتھارٹیز متعلقہ سوساٹیز کے نقشہ جات اور پلاننگ سے رپورٹ مرتب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی سوسائٹی میں قبرستان کی جگہ مختص نہ کی گئی تو اس سوسائٹی کی انتظامیہ اور متعلقہ اتھارٹیز کے افسران کے خلاف مقدمہ اور منظوری دینے پر کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں قبرستان کے لیے جگہ مختص کرنے پر نئی قانون سازی کی جارہی ہےکہ اب پرائیویٹ سوسائٹیز میں قبرستان کے لیے دو کی بجائے تین فیصد زمین مختص کرنے پر سمری تیاری کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ہر نئی تعمیر پرائیویٹ سوسائٹی قبرستان کے لیے تین فیصد جگہ مختص کرے گی۔
Leave a Reply