وفاقی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: (میڈیا پاکستان )ایوان صدرمیں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے 47 رکنی وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کےارکان کی تعداد 46 ہے جس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعدرفیق، عبدالقادر بلوچ وفاقی وزیرہوں گے۔ وفاقی وزرا میں خرم دستگیر، راناتنویر، اکرم درانی، سکندرحیات بوسن، پیر صدرالدین، شیخ آفتاب ، کامران مائیکل، مرتضیٰ جتوئی، ریاض پیرزادہ، برجیس طاہر، زاہد حامد، حاصل بزنجو، سرداریوسف جب کہ مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، جام کمال، امین الحسنات وزرائے مملکت مقرر کیے گئے ہیں۔
عابدشیرعلی انچارچ وزیرمملکت، عثمان ابراہیم، جعفراقبال وزیرمملکت مقرراحسن اقبال وزیرداخلہ، خواجہ آصف وزیرخارجہ ہوں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، خرم دستگیر وزیردفاع ، مشاہداللہ وفاقی وزیرکلائمیٹ چینج جب کہ پچھلی حکومت کے 2 وزرائے مملکت کووفاقی وزیربنادیا گیا۔ سائرہ افضل تارڑوفاقی وزیرصحت، بلیغ الرحمان وفاقی وزیرتعلیم ہوں گے۔ وزارت پانی وبجلی کوتوڑدیاگیا، پٹرولیم اورپاورکوملاکرنئی وزارت توانائی بنادی گئی جس کے انچارج وزیرعابدشیرہوں گے۔ سیدجاویدعلی شاہ آبی ذرائع کے وزیر، طلال چودھری وزیرمملکت داخلہ، مریم اورنگزیب انچارج وزیرمملکت برائے اطلاعات ہوں گی۔
پرویزملک وزیرتجارت، طارق فضل چودھری وزیرکیڈ ، محسن شاہ نوازرانجھا، عبدالرحمان کانج، دانیال عزیز، جنیدانورچودھری وزیر مملکت جب کہ عثمان ابراہیم وزیرمملکت برائے قانون ہوں گے۔
ڈاکٹردرشن لعل وزیرمملکت برائے بین الصوبائی رابطہ اورفاٹا سےاکرام خان وزیرمملکت برائےسیفران ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے وزرا میں اویس لغاری، ارشد لغاری، حافظ عبدالکریم، عبدالرحمان کانجو، جاویدشاہ شامل ہیں جہاں اویس لغاری سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر جب کہ پلاننگ ڈویژن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےماتحت رہے گا۔
نوازشریف کی کابینہ میں 20 وفاقی وزرااور9 وزیرمملکت تھے، سینیٹرصلاح الدین ترمزی اینٹی نارکوٹکس کے وفاقی وزیر ہوں گے، ٹیکسٹائل کی الگ وزارت ختم کرکے تجارت کےساتھ منسلک کردیاگیا، پوسٹل سروسزکومواصلات سے الگ کرکےعلیحدہ وزارت بنا دیا گیا جب کہ وزارت پانی وبجلی کوبھی 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ جنوبی پنجاب سے کل 8 وزیرہوں گے 5 نئے وزیربنائےگئے جب کہ 3 پرانے وزیرنے بھی دوبارہ حلف اٹھالیا۔
Leave a Reply