ولادیمیر کلچکو کاباکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یوکرائن کے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ولادیمیر کلچکو نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کا باکسنگ چیمپئن جوشوا کے ساتھ 11 نومبر کو مقابلہ متوقع تھا تاہم انہوں نے کھیل کو ہی خیر باد کہہ دیا ہے۔
ولادیمیر کلچکو نے دو مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیاجبکہ پورے کیریئر میں 64 مقابلے جیتے ۔ صرف 5 میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 1996ء کے اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل بھی مل چکا ہے۔
ولادیمیر کلچکو نے گزشتہ روز اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کامیابی کا اتنا طویل سفر طے کریں گے، دل کی گہرائیوں سے شکریا اداکرتا ہوں اپنے مداحوں کا۔ ‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سفر کے دوران میں نے دنیا گھومی، نئی زبانیں سیکھیں، اپنا کاروبار کیا، پراپرٹی بنائی اور ضرورت مندوں کی مدد کے قابل بنا تاہم زندگی کے کسی مرحلے میں ہمیں اپنے کیریئر کو خیر باد کہنا ضروری ہو جاتا ہے تا کہ نئے باب میں داخل ہو سکیں۔‘
یوکرائن کے وزیراعظم نےبھی سوشل میڈیا پرکلچکو کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد دی۔
Leave a Reply