پاکستانی دفاعی صنعت بھارت سے بہتر ہے ،بھارتی نائب آرمی چیف کا اعتراف
نئی دہلی (میڈیا پاکستان آن لائن )بھارتی نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سراتھ چند نے اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی اسلحہ ساز فیکٹریاں بھارت کی نسبت کئی گنا بہتر ہیں اور پاکستان بھارت سے زیادہ اسلحہ دنیا میں فروخت کرتاہے ۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق نئی دلی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ پاکستانی دفاعی سازوسامان کی صنعت نہ صرف بھارت سے بہتر ہے بلکہ پاکستان بھارت سے زیادہ دفاعی سامان ایکسپورٹ کرتا ہے۔ جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ بھارتی دفاعی واسلحہ ساز کمپنیاں اس قابل نہیں کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ چل سکیں بلکہ بھارت کا کسی کے بھی ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔
پاکستان کی دفاعی سازوسامان میں برتری کو تسلیم کرتے ہوئے جنرل ساراتھ چند نے کہا کہ پاکستان اسلحہ سازی کے میدان میں بھارت سے بہت آگے ہے جب کہ بھارتی دفاعی صنعتوں میں تحقیق اور ترقی کا عمل تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، یہاں تک کہ بھارتی دفاعی صنعتیں باہر ممالک سے درا?مد شدہ سامان کو جوڑنے میں بھی ناکام ہوئی ہیں جب کہ اس کی وجہ احتساب کا نہ ہونا ہے۔
Leave a Reply