پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ
(میڈیا پاکستان): پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ملک کے 17 ٹاپ کرکٹرز کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ماہانہ اعزازیہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کھلاڑیوں کی پورے سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ وظائف کا اعلان کیا۔ اے اور بی کیٹیگری میں تین تین جبکہ سی کیٹیگری میں گیارہ کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں ناصرعلی، بد رمنیر اور انیس جاوید بی کیٹیگری میں ریاست خان، ہارون خان اور محمد جمیل کے نام شامل ہیں، سی کیٹیگری میں محسن خان، ساجد نواز، ظفر اقبال، اسرار حسن، عامر اشفاق، مطیع اللہ، یاسر ملک، کامران اختر، نعیم اللہ، محمد ارسلان اور محمد راشد کے نام شامل ہیں۔
اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 12 ہزارروپے، بی کیٹیگری کو 10 ہزار اور سی کیٹگری کو 9 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
Leave a Reply