پاکستان بھر میں انٹر نیٹ کا مسئلہ در پیش کیوں آرہا ہے ،وجہ پتہ چل گئی
لاہور پاکستان کے بیشترعلا قوں میں انٹرنیٹ بند ہے یا پھر اس قدر سست رفتار ہے کہ استعمال کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ بالخصوص پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ ان کا انٹرنیٹ چل رہا ہے اور نہ ہی شکایت کیلئے مخصوص ہیلپ لائن پر فون سنا جا رہا ہے اور اس وجہ سے پاکستانیوں کا غصہ اور بھی زیادہ ہو گیا ہے تاہم اب اس سارے معاملے کے پیچھے چھپی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سسٹم بریک ڈاﺅن کے باعث پی ٹی سی ایل کے سیٹلائٹ گیٹ وے لنک میں، جو پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بہت زیادہ شور ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تقریباً 95 فیصد حصے میں انٹرنیٹ ”کوما“ کا شکار ہے، یعنی یا تو بند ہے یا انتہائی سست رفتار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جن لوگوں کا انٹرنیٹ اب بھی چل رہا ہے وہ ڈاﺅن لوڈنگ کرنے یا اس طرح کے دیگر معاملات سے اس وقت تک گریز کریں، جب تک مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔ ذرائع نے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اتوار کے روز سہ پہر 3 بجے تک حل ہونے کا امکان ہے۔
یہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد روزنامہ پاکستان نے پی ٹی سی ایل سے رابطہ کر کے اصل صورتحال جاننے کی کوشش کی لیکن ہیلپ لائن مسلسل مصروف ملی اور یوں سوشل میڈیا پر سامنے والی صارفین کی شکایت بھی درست ثابت ہوئی کہ پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر فون ہی نہیں مل رہا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہزاروں پاکستانیوں نے اب تک انٹرنیٹ بند ہونے کی شکایت کی ہے اور ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی ہے جو پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل انٹرنیٹ یا پھر ایوو استعمال کر رہے ہیں۔
سمیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ انٹرنیٹ زیر سمندر بچھائی گئی فائبر کیبل کٹنے سے پیدا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے ”زیر سمندر کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل ڈاﺅن ہے۔ آج صبح 5 بجے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی انتہائی ابتر صورتحال ہے۔“
Leave a Reply