پاکستان کی معروف ترین اینکرپرسن نے کمسن گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایسا سلو ک کردیا کہ آپ طیبہ تشدد کیس بھول جائیں گے ،ملزمہ کی والدہ کو دھمکیاں دینے کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی
لاہور (میڈیا پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کمسن گھریلو ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔والدین نے عدالت میں درخواست دی تو کئی ماہ سے حبس بے جا میں رکھی گئی گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرا لیا گیا ۔
نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں محمد منیر نامی شہری نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی 15سالہ بیٹی سونیا اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے گھر میں کام کرتی ہے ،گزشتہ کئی ماہ سے اسے بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تین ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی جا رہی ،خدشہ ہے کہ بیٹی کی جان کو خطر ہ ہے ،عدالت بیٹی کو بازیاب کرائے ۔اس درخواست پر آج عدالت نے سماعت کر کے بچی کو بازیاب کرایا اور اسے والدین کے حوالے کردیا ۔اے آر وائے نیوز غریدہ فاروقی اور ملازمہ کی والدہ کی مبینہ کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر لے آیا ۔اس میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ تمہیں آخری بار کہہ رہی ہوں یہاں سے چلی جاﺅ ،بچی کی والدہ نے کہا کہ آپ نے میری بچی پر تشدد کیا تھا ،مجھے اس سے ملنے دیں ۔اس پر اینکر پرسن نے کہا کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں نے سونیا کو مارا تھا ،کسی ہسپتال میں جا کر ثبوت لے کر آﺅ ۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں بچی کی والدہ کو کہا کہ تم جھوٹ بول رہی ہوں،میں تمہیں بتاﺅں گی کہ جھوٹ بولنے پر کیا سزا ملتی ہے ،میرے 40ہزا ر اس لڑکی پر لگے ہوئے ہیں ،مجھے پیسے واپس کردو اور اسے لے جاﺅ ۔
Leave a Reply