پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے یوم آزادی کی ستر سالہ تقریبات
(میڈیا پاکستا ن ):پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے یوم آزادی کی ستر سالہ تقریبات کے حوالے سے پرچم کشائی ،ضلعی قیادت اور کارکنان نے شرکت کر کے قومی پرچم لہرائے۔
پنجاب بار کونسل کے عقب میں واقع پی ایس پی کے ضلعی ہیڈ آفس میں تقریب میں پارٹی کارکنان کی جانب سے قومی اور پارٹی پرچم لہرائے گئے۔ تقریب میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مبین قاضی ، بیرسٹر مختار ٹاٹری، چودھری تنویر ، ڈسٹرکٹ علما ونگ کے صدر قاری عالمگیر ، کینٹ کمیٹی کے صدر چودھری سلطان ، سید شاہین گیلانی ، خرم جوئیہ ، رانا جاوید، رانا بشیر ، اعجاز بٹ اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر مبین قاضی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی۔ ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دیکر پاکستان بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا آئین ملک میں موجودہ تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے ۔
Leave a Reply