پاک فوج نے دہشتگردوں سے اہم چوٹی برخ محمد کنڈاﺅ کا کنٹرول حاصل کر لیا
راولپنڈی (میڈیا پاکستان آن لائن ) آپریشن خیبر فور میں فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ، پاک فوج نے کامیاب آپریشن کے بعد اہم چوٹی برخ محمد کنڈاﺅ کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔چوٹی پر دہشتگردوں کے ٹھکانے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کے زیر قبضہ بلند ترین چوٹی برخ محمد کنڈاﺅ کا کنٹرول حاصل کر کے چوٹی پر اپنی چیک پوسٹ قائم کر دی ہے ۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود سمیت بارودی سرنگیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں ۔آپریشن میں متعدد دہشتگرد بھی مارے گئےاور کئی افغانستان فرار ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہاڑی چوٹی جنگلات کے گھنے اور مشکل ترین علاقے پر 12ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے ۔آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا تاہم اس دوران کسی دہشتگردی کی ہلاکت یا گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا ۔
Leave a Reply