پیبل نے نہایت شاندار اور سستی سمارٹ واچ متعارف کرا دی
کمپنی نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے محض 5لاکھ ڈالر فنڈ اکٹھا کرنے کا آغاز کیا تھا مگر ’ پیبل واچ‘ کے نام سے مشہور اس پراڈکٹ نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ کمپنی کو فوری طور پر 4 ارب ڈالر سے بھی زائد فنڈز کی پیشکش ہو چکی ہے۔ پیبل واچ کا نمایاں ترین پہلو یہ ہے کہ اس کی سکرین ہمیشہ آن رہے گی اور اس کے باوجود اس کی بیٹری ایک ہفتے تک چلے گی۔
اس کی سکرین فل کلر ای پیپر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جو بہت کم توانائی خرچ کرے گی۔ یہ واٹر پروف ہے اور وائس سرچ کیلئے مائیکرو فون کا استعمال بھی کر سکتی ہے۔ اسے ایپل اور انڈرائیڈ فون کے ساتھ بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پر آپ کی کالز ، میسج اور دیگر معلومات ٹائم لائن کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیںاور اسے سکرول اپ اور سکرول ڈاﺅن کے ذریعے آگے یا پیچھے کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان شاندار خوبیوں کے باوجود اسے محض 120 پاﺅنڈ (تقریباً 20ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply