چالان ہونے پر ڈرائیور نے جی پی او چوک میں رکشہ کو آگ لگا دی
لاہور (میڈیا پاکستان آن لائن )ٹریفک پولیس کے رویے نے ایک اور شہری سے ذریعہ روزگار چھین لیا ،چالان ہونے پر ڈرائیور نے جی پی او چوک میں اپنے رکشے کو آگ لگا دی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جی پی او چوک میں چالان کٹنے پر رکشہ ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو آگ لگا دی جس سے نہ صرف رکشہ جل گیا بلکہ مال روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہو گئی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے رکشہ ڈرائیور عبدالجبار کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغا ز کر دیا ۔
رکشہ ڈرائیور عبدالجبار کا موقف ہے کہ اس کے پاس گاڑی کے کاغذات پورے تھے مگر اس کے باوجود ٹریفک وارڈن نے چالان کر دیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
ا س کا کہنا تھا کہ وارڈن کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی تاہم چالان ہونے کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے رکشہ کو آگ لگا دی ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اشعارہ بند تھا مگر رکشہ کی بریک فیل ہونے پر عبدالجباز گاڑی کو روک نہ سکااور ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی ہوگئی جس پر ٹریفک وارڈن آصف نے رکشہ کو روک کر چالان تھما دیا ،چالان ہونے کے بعد رکشہ ڈرائیور مال روڈ پر لیٹ گیا اور پھر اپنے رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔واقعے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی تاہم پولیس نے رکشہ ڈرائیو ر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
Leave a Reply