چوہدری نثار کا خاموشی توڑنے کا فیصلہ، اتوار کو پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد(میڈیا پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حوالے سے کئے جانے والے پروپیگنڈے اور خبروں کے بعد بالآخر اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چوہدری نثار اتوار کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پاناما کا فیصلہ خلاف آنے پر تمام قانونی و آئینی آپشن استعمال کئے جائیں گے، ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار شام 5بجے اپنا مئو قف بیان کرنے کے لئے پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت کئی مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی آج بھی سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پنجاب ہاﺅس میں ہوا، چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اور اب ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے مئو قف سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنے کے لئے اتوار کو شام 5بجے پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مرد بحران قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیر داخلہ کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
Leave a Reply