چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ پنجاب انجم محمود بٹ اور تاجر رہنماء محمد ماجد بٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو
لاہور(میڈیا پاکستان)چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ پنجاب انجم محمود بٹ اور تاجر رہنماء محمد ماجد بٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا لاہور آمد پر شایان شان استقبال کیا جائے گا ،استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں،عائشہ گلا لئی کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ،عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہییں ،شکست خوردہ سیاسی عناصر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور ان عناصر نے ملک کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،قومی وسائل لوٹنے ،قرضے معاف کرانے اور منصوبوں میں ڈاکہ ڈالنے والے ان کے ساتھی ہیں،سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کو ساتھ ملا کر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ،فواد چوہدری سے بڑا کوئی لوٹا اور ریلوکٹہ نہیں ،نواز شریف نے پاکستان کو امن دیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے ،مسلم لیگ (ن)جمہوری پارٹی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتی ہے ،نواز شریف نے اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مسلسل چار سال جدوجہد کی ہے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارک بار پیش کرتے ہیں اور قوم کو امید ہے کہ وہ پاکستان میں ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گے ،جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ،میاں محمد نواز شریف کی محبت قوم کے دلوں میں زندہ ہے پارٹی کے تمام معاملات اور اقدامات ان کی مشاورت سے کئے جائیں گیں۔وہ دن دور نہیں جب میاں محمد نواز شریف چوتھی دفعہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔
Leave a Reply