چینی حکومت نے جسٹن بیبر کو ’’بداخلاق فنکار ‘‘ قرار دے کر پابندی لگا دی
بیجنگ(میڈیا پاکستان) مایہ ناز کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا پوری دنیا گھومنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ چینی حکومت نے انہیں ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے چین میں کنسرٹ کرنے پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹوئر کے سلسلے میں ہی جسٹن بیبر نے ملائشیا، ہانگ کانگ، جاپان ، سنگاپور اور دیگر علاقائی ممالک میں شوز کیے، مگر چین کی حکومت نے گلوکار کو ’بداخلاق فنکار‘ قرار دیتے ہوئے ان کے شوز پر پابندی عائد کردی۔بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا کہ حکومت ایک بداخلاق فنکار کو اپنے ملک میں شو کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ، بیان میں گلوکار کی بداخلاقیاں بیان نہیں کی گئیں۔حکومت کی جانب سے بیان جاری کیے جانے کے بعد جسٹن بیبر کے شائقین نے چینی حکومت سے ان پر پابندی کا سبب بھی پوچھا، مگر کلچر بیورو نے گلوکار پر پابندی کی دیگر وجوہات بتائے بغیر صرف اسے بداخلاق فنکار قرار دیا، اور کہا ایسے فنکار کو ملک میں کنسرٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Leave a Reply