کترینہ کیف کے دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر پش اپس لگانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
ممبئی (میڈیا پاکستان آن لائن) خواتین کو نرم و نازک تصور کیا جاتا ہے بالخصوص اداکاراؤں کو تو کچھ زیادہ ہی نازوں پلی گردانا جاتا ہے لیکن اب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بغیر ہاتھوں کو استعمال کیے پش اپس لگا کر اس تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں موروکو میں دبنگ خان کے ساتھ ٹائیگر زندہ ہے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنے خوشگوار لمحات کی یادوں میں مداحوں کو بھی شریک کرتی رہتی ہیں۔ خوشگوار لمحات کی ایک ایسی ہی ویڈیو کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں پش اپس لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف پہلے عام روٹین کی طرح پش اپس لگاتی ہیں اس کے بعد صرف ایک ہاتھ سے یہی عمل دہراتی ہیں اور بعد میں وہ دونوں ہاتھ کمر پر رکھ لیتی اور پش اپس لگانا شروع کر دیتی ہیں۔
جن لوگوں نے بھی کترینہ کی یہ ویڈیو دیکھی وہ سب حیران رہ گئے لیکن جن لوگوں نے اس ویڈیو کو آخر تک دیکھا تو وہ مزید حیران ہو گئے کیونکہ کترینہ کیف کے پش اپس درحقیقت جعلی تھے۔ ویڈیو کے اختتام پر دیکھا جا سکتاہے کہ اداکارہ لکڑی کے ایک تختے پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کی پشت کی طرف کھڑا ایک شخص اس تختے کو اوپر نیچے کرتا ہے جس سے یونہی لگتا ہے کہ اداکارہ بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگا رہی ہیں۔
Leave a Reply