کراچی: رواں سال کے 7 ماہ کے دوران 14 پولیس اہلکار شہید
شہر قائد میں رواں سال کے 7 ماہ دوران 14 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سی ٹی ڈی اہلکار شامل ہیں۔
کراچی میں 4 جنوری کو شارع فیصل پر ہوٹل پر فائرنگ سے اہلکار اقبال محمود شہید ہوا اور 10 جنوری کو سی ٹی ڈی کا اہلکار خالد حسین نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنا جب کہ 21 جنوری کو گلشن اقبال میں پولیس فاؤنڈیشن کے جوان علی نواز کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔
11 اپریل کو سلطان آباد میں منگھوپیر کے انٹیلی جنس افسر فرید کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا اور 20 مئی کو نیوٹاؤن تھانے کی موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی افتخار اور کانسٹینل راجہ یونس شہید ہوئے۔
23 جون کو سائٹ ایریا میں افطار کے وقت 4 پولیس اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ 21 جولائی کو کورنگی دارالعلوم کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے جب کہ جولائی میں ہی ابوالحسن اصفہانی روڈ پرفائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکارشہید اور دوسرا زخمی ہوا۔
Leave a Reply