کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی، چوہدری نثار
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ریلی گزشتہ روز اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے شروع ہوئی جس کی منزل لاہور ہے۔
میاں نوازشریف کو رخصت کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وفاقی کابینہ کے کچھ اراکین موجود تھے تاہم ان کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نوازشریف کو رخصت کرنے نہیں آئے۔
سابق وزیراعظم کی ریلی میں وفاقی وزیر سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، عابد شیر علی اور طارق فضل چوہدری سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود ہیں۔
میاں نوازشریف کے قریبی اور دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہیں کی ہے جس کی وجہ بھی انہوں نے بیان کی ہے۔
جیونیوز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کمر میں تکلیف کو قرار دیا ہے۔
واضح رہےکہ چوہدری نثار موجودہ حکومت کی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے کمر میں درد کی تکلیف کا شکار ہیں۔
Leave a Reply