کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اٹھنے پر سر چکرانا قبل ازوقت موت کی علامت قرار
واشنگٹن(این این آئی)کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اٹھنے پر آپ کا سر چکرانے لگتا ہے ؟ اگر ہاں تو یہ قبل از وقت موت، پارکنسن یا ذہنی تنزلی کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ،ہاورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق کے مطابق کبھی کبھار کھڑے ہونے کے کچھ منٹ بعد سر چکرانا یا سر ہلکا محسوس زیادہ پریشان کن نہیں کیونکہ یہ اچانک بلڈ پریشر کم ہونے، پانی کی کمی یا کسی دوا کا اثر بھی ہوسکتا ہے۔مگر ایسا اکثر ہو اور کھڑے ہونے کے ساڑھے 3 منٹ بعد اس کا اثر محسوس ہو تو یہ کسی سنگین مرض کی علامت ہوسکتا ہے۔165 افراد پر ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اس طرح کی علامت کا شکار ہوتے ہیں ان میں اموات اور دماغی امراض کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہوتی ہے۔
محققین کے مطابق اس طرح کی علامت بار بار ظاہر ہونے کی صورت میں اگلے 10 برسوں میں موت کا خطرہ 29 فیصد تک ہوتا ہے جبکہ پارکنسن یا ڈیمینشیا کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان 31 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کھڑے ہونے کے 3 منٹ بعد سر چکرانے کے احساس کا شکار ہونے والے افراد میں یہ مرض زیادہ سنگین شکل اختیار کرلیتا ہے۔
Leave a Reply