گھرسے بھاگ کر داعش میں شمولیت اختیارکرنے والی جرمن لڑکی جلد گھر واپسی کی خواہشمن
بغداد(میڈیا پاکستان) گھر سے بھاگ کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے عراق جانے والی لڑکی نے کہاہے کہ میں جلد ازجلد گھر واپس جانا چاہتی ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک جرمن صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں داعش میں شامل ہونے والی لِنڈا نامی لڑکی کا کہنا تھاکہ میں اپنے گھر،خاندان کے پاس واپس جانا چاہتی ہوں۔ میں جنگ، اسلحے اور اس شور سے دورجانا چاہتی ہوں۔ادھرجرمنی کے وفاقی پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حکومت عراق میں گرفتار ہونے والی لنڈا اور تین دیگر جرمن جہادی خواتین کے بارے میں ابتدائی تحقیقات کر رہی ہے۔ان چاروں جرمن خواتین پر شبہ ہے کہ انہوں نے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لنڈا کا کہنا ہے کہ اگر جرمن حکومت اسے وطن واپسی کی اجازت دے تو وہ حکام سے تعاون کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ لنڈا نے ایک سال قبل گھر سے راہ فرار اختیار کرکے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی
Leave a Reply