یمن اتحادی طیاروں کی بمباری سے اسلحہ ڈپو اور میزائل پلیٹ فارم تباہ
صنعاء(این این آئی)عرب اتحاد کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعاء کے جنوب مغرب میں جبلِ ضفار کے علاقے میں بم باری کر کے حوثی اور معزول صالح کی ملییشاؤں کے ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہاکہ صنعا کے مختلف حصے دھماکوں سے گونج اٹھے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں مذکورہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔یمن کے شمال میں صعدہ میں عسکری ذرائع نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے باقم کے سرحدی علاقے کے علاوہ الثعبان ، مریصعہ ، السداد اور کتاف کے علاقوں میں باغی ملیشیا کے میزائل داغنے کے ٹھکانوں اور اس کے عناصر کے مجمعوں کو نشانہ بنایا۔ادھر یمن کے شمال مغربی صوبے حجّہ میں اتحادی طیاروں نے حرض اور میدی کے جنوب میں مسلح ملیشیاؤں کے مختلف ٹھکانوں پر 15 سے زیادہ حملے کیے۔ اس علاقے میں یمن کی قومی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
Leave a Reply