10 سالہ بچے نے میوزیم کی غلطی پکڑ لی
برطانوی دارلحکومت لندن میں ایک بچے نے میوزیم کی غلطی کو پکڑ کر وہاں کے ماہرین کو شرمندہ کردیا۔
لندن میوزیم میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ ماہ پہلے دس سالہ چارلی ایڈورڈز نے اپنے خاندان کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا کہ ڈائنا سور کی ایک قسم Protoceratops کی تصویر پر غلطی سے Oviraptor نامی قسم کا لیبل لگا ہے، اور یہ لیبل کافی عرصے سے لگا ہوا تھا۔
پروٹوسیراٹاپس نامی ڈائناسور چار ٹانگوں زمین پر رکھ کر چلنے والے جانور تھے جبکہ اویریپٹر دو ٹانگوں پر چہل قدمی کرتا تھا۔
چارلی نے اپنی ماں کو میوزیم کی غلطی کے بارے میں بتایا، مگر خاتون نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے ‘ یہ نیچرل ہسٹری میوزیم ہے،مجھے معلوم ہے کہ تمہیں ڈائنا سورز کی بہت زیادہ معلومات ہے، مگر مجھے نہیں لگتا کہ اس بات تم درست ہو’۔
چارلی جو قدیم حیاتیات کا ماہر بننا چاہتا ہے، نے اپنی ماں کو یقین دلایا ‘ میں آپ کہ کہہ رہاں ہوں کہ میری بات ٹھیک ہے’۔
اس بچے نے میوزیم کے عملے کو اس بارے میں الرٹ کیا اور چند ہفتوں بعد اسے میوزیم کی جانب سے خط میں بتایا گیا کہ اس کی بات بالکل درست تھی۔
میوزیم نے اس کی بتائی ہوئی وضاحت لکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس کی ‘مہارت’ کو سراہا۔
بعد میں میوزیم نے اپنے یاک بیان میں بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دس سالہ بچے کی نشاندہی پر ہمیں اس کا علم ہوا اور بہت جلد اسے بدل دیا جائے گا۔
بچے کی ماں کو اب بیٹے پر فخر ہے ‘ مجھے اس پر واقعی فخر ہے، چارلی کو اس موضوع سے محبت ہے اور اس کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی کوشش کرتا ہے’۔
Leave a Reply